بنگلورو، 2؍ستمبر (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہرگزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔ریاست میں گزشتہ 24 ؍گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ ریاست میں ایک ہی دن کورونا وائرس کے پوزیٹیو کیسوں کی تعداد 9,058 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق بروز پیر شام 5 بجے سے بروز منگل شام 5 بجے تک 9,058 نئے کورونا کیسس سامنے آئے ، اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,51,481 ہوگئی۔ بنگلورو میں ایک ہی دن 2,967 معاملات پیش آئے ، متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,32,092 ہوگئی ہے۔ بنگلورو میں کورونا سے 40 ؍ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ اس طرح کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑ ھ کر 2005 ہوگئی ہے، ایک ہی دن 1,137 مریض ڈسچارج ہوئے ہیں، اس طرح اب تک 91180 کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں، بنگلورو میں کورونا کے فعال اور ایکٹیو کیسوں کی تعداد 38,906 ہے۔
جن اضلاع میں کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے ۔ بنگلورو میں 2,967 ، بیلاری میں 393 ، بیلگاوی میں 316، بنگلورو دیہی ضلع میں 145، بیدر میں 63، چامراج نگر میں 49، چکبالاپور میں 106، باگل کوٹ میں 136، چترادرگہ میں 164، دکشن کنڑا میں 352، داونگیرے میں 289 ، دھارواڑ میں 199، گدگ میں 194، ہاسن میں 461، ہاویری میں 153، کلبرگی میں 220، کوڈاگو میں 54، کولار میں 64، کو پل میں 195، منڈیا میں 197، میسورو میں 737، رائچور میں 245، رام نگرم میں 105، شیموگہ میں 233، ٹمکورو میں 327، اُڈپی میں 161، اُتر کنڑا میں 114 ، وجئے پور میں 67 اور یادگیر میں 142 سمیت ریاست بھر کے 9،058 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس سے علاج کے دوران 135 مریض فوت ہوگئے ، اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,837 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 2,54,626 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے، کرناٹک میں ایک ہی دن 5,159 مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔ فی الحال ریاست میں ایکٹیو اور فعال کیسوں کی تعداد 90,999 ہے۔ جبکہ 762 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔